Friday, March 29, 2024

پاکستان نے امریکی انسداد دہشتگردی کی سالانہ رپورٹ مسترد کر دی

پاکستان نے امریکی انسداد دہشتگردی کی سالانہ رپورٹ مسترد کر دی
November 5, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز)امریکی انسداد دہشتگردی کی سالانہ رپورٹ جاری کی گئی ، رپورٹ میں حقائق کے برعکس تفصیلات لکھی گئیں جس میں  پاکستان کی قربانیوں کو  نظر انداز کیا گیا ، پاکستان نے رپورٹ مسترد کر دی ۔ امریکی انسداد دہشتگردی کی سالانہ رپورٹ میں پاکستان کی قربانیوں کو نظر انداز کر کے حقائق کے برعکس تفصیلات پیش کی گئیں ، پاکستان نے رپورٹ کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکی محکمہ خارجہ کے دعوؤں پر مایوسی ہوئی ، واضح کر دیا کہ  رپورٹ میں زمینی حقائق اور دو دہائیوں سے پاکستان کی کوششوں کو نظر انداز کیا گیا ہے  حالانکہ پاکستان کے اقدامات اور قربانیوں کے نتیجے میں ہی خطے سے القاعدہ کا خاتمہ ہوا اوردنیا دوبارہ محفوظ مقام بنی ۔ امریکی انسداد دہشتگردی نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی میں ملوث افراد اور اداروں کے اثاثے منجمد کئے ، ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پرعملدرآمد جاری ہے ، امریکہ يہ تو تسلیم کررہا ہے کہ پاکستان کو طالبان اور دیگر دہشت گرد تنظیموں سے خطرہ ہے ، ليکن یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ گروپ سرحد پارسے پاکستان کے خلاف مسلسل کارروائیاں  بھی کررہے ہیں۔