Wednesday, April 24, 2024

پاکستان نے اقوام متحدہ کی طرف سے بڑھائی گئی سمندری حدود کا کنٹرول سنبھال لیا

پاکستان نے اقوام متحدہ کی طرف سے بڑھائی گئی سمندری حدود کا کنٹرول سنبھال لیا
May 29, 2015
اسلام آباد(92نیوز)پاکستان نے اقوام متحدہ کی طرف سے بڑھائے گئی  سمندری حدود کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ پاکستان نیوی کے جہازوں نے 350 ناٹیکل تک سمندر کی نگرانی شروع کر دی ہےَ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے اقوام متحدہ کی طرف سے بڑھائی گئی ایک سو پچاس ناٹیکل میل کی  سمندری حدود کا کنٹرول سنبھال لیا ہے ،پاکستان نیوی کے جہازوں نے 350 ناٹیکل تک سمندر کی نگرانی شروع کر دی ہے۔ اقوام متحدہ کے کمیشن برائے سمندری حدود نے 20 مارچ کو پاکستان کا سمندری حدود کے حوالے سے دعوی تسلیم کرتے ہوئے سمندری حدود 200 سے بڑھ کر 350 ناٹیکل میل بڑھا دی تھی ۔ اسی طرح پاکستان کی موجودہ دو لاکھ چالیس ہزار مربع کلومیٹر کی سمنرری حدود کے علاوہ 50 ہزار مربع کلومیٹر کا مزید سمندر پر مشتمل اقتصادی زون پاکستان کے زیر انتظام آ گیا ہے۔ بڑھائی گئی سمندری حدود سے پاکستان کو بے پناہ قدرتی وسائل بھی حاصل ہوئے ہیں جن سے  وسیع معاشی فوائد بھی حاصل ہونگے ،پاکستان یہ کامیابی حاصِل کرنے والا خِطے کا پہلا مُلک ہے۔