Saturday, April 27, 2024

پاکستان نے اقوام متحدہ میں امن دستوں کو درپیش چیلنجز کے حل کا لائحہ عمل پیش کر دیا

پاکستان نے اقوام متحدہ میں امن دستوں کو درپیش چیلنجز کے حل کا لائحہ عمل پیش کر دیا
July 27, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان نے اقوام متحدہ میں امن دستوں کو درپیش چیلنجز کے حل کے لیے لائحہ عمل پیش کر دیا۔ ملیحہ لودھی نے لائحہ عمل امن دستے بھیجنے والے ممالک کے گروپ کی میٹنگ کے دوران پیش کیا۔ مستقل مندوب کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا میں سب سے زیادہ امن دستے بھیجنے والے ممالک میں شامل ہے۔ اقوام متحدہ کو چاہیے کہ وہ امن دستوں کی تعیناتی میں سست روی کا جائزہ لے۔ انہوں نے کہا تعیناتی میں تاخیر سے مالی اور تکنیکی نقصان ہوتا ہے جسکا خمیازہ امن دستے بھیجنے والے ممالک کو اٹھانا پڑتا ہے۔ امن دستے بھیجنے والے ممالک کا گروپ ملیحہ لودھی نے مراکش کے ساتھ مل کر ۲۰۱۷ میں بنایا تھا ۔ یہ گروپ امن دستے بھیجنے والے ممالک کے تجربات کی روشنی میں پالیسی ساز اداروں سے مشاورت کرتا ہے ۔