Thursday, May 9, 2024

پاکستان نے افغانستان سے گرفتار داعش لیڈر کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا

پاکستان نے افغانستان سے گرفتار داعش لیڈر کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا
April 9, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان نے افغانستان سے گرفتار داعش لیڈر اسلم فاروقی کی گرفتاری کا مطالبہ کر دیا ، پاکستان میں متعین افغان سفیر کو دفتر خارجہ  طلب کر کے  داعش رہنما اسلم فاروقی کی حوالگی کا مطالبہ  کیا گیا۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اسلم فاروقی افغانستان میں پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہے ،  دونوں ممالک دہشتگردی کیخلاف اقدامات کو موجود میکانزم کے تحت مربوط بنائیں۔

افغانستان میں داعش رہنما اسلم فاروقی کو 5 اپریل کو گرفتار کیا گیا ہے  ، ترجمان نے کہا کہ پاکستان مسلسل اس گروپ کی سرگرمیوں پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتا رہا ہے۔پاکستان کیلئے داعش خراسان گروپ کی سرگرمیاں نقصاندہ ہیں۔پاکستان، افغان حکومت اور متعلقہ افراد کو بارہا آگاہ کرتا رہاہے ۔دونوں ممالک دہشتگردی کیخلاف اقدامات کو موجود میکانزم کے تحت مربوط بنائیں۔