Friday, April 26, 2024

پاکستان نے افغانستان سے اپنا سفیر واپس بلا لیا

پاکستان نے افغانستان سے اپنا سفیر واپس بلا لیا
July 19, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان نے افغانستان سے اپنا سفیر واپس بلا لیا۔

پاکستانی سفیر منصور احمد خان آج سیکرٹری خارجہ سہیل محمود سے ملیں گے، افغانستان کی صورتحال اور افغان سفیر کی بیٹی کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر مشاورت ہوگی۔

ادھر پاکستان نے افغانستان کا اپنے سفیر اور سینئر سفارتکاروں کو واپس بلانے کا فیصلہ افسوسناک قرار دے دیا، ترجمان کا کہنا ہے اُمید ہے افغان حکومت فیصلے پر نظرثانی کرے گی۔