Friday, May 3, 2024

پاکستان نے افغانستان سے 7 ہزار سے زائد افراد کو نکالنے میں مدد کی، معید یوسف

پاکستان نے افغانستان سے 7 ہزار سے زائد افراد کو نکالنے میں مدد کی، معید یوسف
August 26, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف کا کہنا ہے کہ، پاکستان نے افغانستان سے 7 ہزار سے زائد افراد کو نکالنے میں مدد کی۔

جمعرات کے روز غیرملکی خبرایجنسی کو انٹرویو میں کہا کہ، پاکستان کو افغانستان کی صورتحال کا ذمہ دار ٹھہرانا غلط ہے، پاکستان افغانستان میں جنگ سے بری طرح متاثر ہوا۔

اُنہوں نے روز دیتے ہوئے کہا، بین الاقوامی برادری کو افغانستان کی سیاسی اور اقتصادی شعبوں میں معاونت کرنی چاہیے، عالمی برادری کو انسانی بحران سے بچنے کے لیے افغانستان کی مدد کرنی چاہیے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ، بین الاقوامی برادری کی طرف سے افغانستان کوچھوڑنا بحران کا باعث بنے گا، بین الاقوامی برادری افغانستان میں استحکام لانے کے لیے افغانستان کا ساتھ دے۔