Saturday, April 27, 2024

پاکستان نے افغان طالبان کے نائب چیف ملاعبدالغنی برادر اور ملا عبدالصمد ثانی کورہا کردیا

پاکستان نے افغان طالبان کے نائب چیف ملاعبدالغنی برادر اور ملا عبدالصمد ثانی کورہا کردیا
October 28, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) افغان مفاہمتی عمل کامیاب بنانے کیلئے پاکستان نے خیرسگالی کا قدم اٹھاتے ہوئے  افغان طالبان کے نائب چیف ملا عبدالغنی برادر اور ملا عبدالصمد ثانی کو رہا کردیا ۔ سفارتی ذرائع کے مطابق دونوں طالبان رہنماؤں کو آج رہا  کیاگیا  ، ملا عبدالغنی برادر کو 2010ء میں کراچی سے گرفتار کیا گیا تھا۔ کابل میں پاکستانی سفارتی مشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے افغان مفاہمتی عمل کی کامیابی کیلئے اقدام اٹھایا ہے ، پاکستان چاہتا ہے کہ افغان عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ حل کیا جائے۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملا عبدالغنی برادراور ملا عبدالصمد  کی رہائی کا مقصد امریکہ، طالبان رابطےاور افغان مفاہمتی عمل ممکن بنانا ہے۔ امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے ان کی رہائی کی درخواست کی تھی جبکہ وزیر خارجہ شاہ محمود نے دورہ امریکہ کے دوران ہر طرح کے تعاون کا یقین دلایا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے ملا برادر کی رہائی سے طالبان کی مفاہمتی عمل میں باضابطہ شمولیت میں مدد ملے گی۔