Tuesday, April 23, 2024

پاکستان نے افغان صورتحال کے پیش نظر افغان بارڈر بند کردیا، شیخ رشید

پاکستان نے افغان صورتحال کے پیش نظر افغان بارڈر بند کردیا، شیخ رشید
August 6, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیرِداخلہ شیخ رشید کہتے ہیں، پاکستان نے افغان صورتحال کے پیش نظر افغان بارڈر بند کردیا۔

شیخ رشید نے کہا، چمن بارڈر ہم نے پہلے ہی کورونا کے باعث بند کر رکھا ہے، قندھار کے شیڈو گورنر نے ماضی کی طرح سرحد کھلی رکھنے کا مطالبہ کیا تھا انہیں بتا دیا موجودہ حالات میں ایسا ممکن نہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ، سلامتی کونسل کا آج ہونے والا اجلاس بہت اہم ہے، دیکھتے ہیں اس میں کیا فیصلہ ہوتا ہے، مزید کہا کہ، چمن بارڈر کے بند ہونے سے زیادہ نقصان افغانستان کا ہے۔