Friday, May 10, 2024

پاکستان نے آسٹریلیاکیخلاف ٹی 20سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا

پاکستان نے آسٹریلیاکیخلاف ٹی 20سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا
October 18, 2018
لاہور ( 92 نیوز) پاکستان نے  آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 15 رکنی اسکوڈ کا اعلان کر دیا  گیا، محمد حفیظ ٹیم میں اِن اور محمد عامر بری پرفارمنس کی وجہ سے ٹیم سے آؤٹ ہو گئے ، عماد وسیم کی بھی ٹیم میں واپسی ہو گئی ۔ پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 اسکوڈ کا اعلان کر دیا گیا، 15 رکنی اسکوڈ کا اعلان پاکستان کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کیا ۔کپتان سرفراز احمد ، فخر زمان، محمد حفیظ، صاحبزادہ فرحان، بابر اعظم اور شعیب ملک ٹیم میں شامل ہوں گے ۔ آصف علی، حسین طلعت، شاداب خان ، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان خان شنواری بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔حسن علی، فہیم اشرف اور آل راؤنڈر عماد وسیم بھی اسکوڈ کا حصہ ہیں ، وقاص مقصود کو پہلی بار ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین  میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز24اکتوبر سےہو گا۔