Friday, April 19, 2024

پاکستان نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

پاکستان نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
March 8, 2019
 لاہور (92 نیوز) پاکستان آسٹریلیا ون ڈے سیریز میں پاکستان نے آسٹریلیا کیخلاف 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ قومی ٹیم کی کپتانی شعب ملک کے سپرد کر دی گئی۔ دیگر کھلاڑیوں میں، امام الحق ، شان مسعود ،حارث سہیل ،فہیم اشرف شامل ہیں۔ عمر اکمل کی ون ڈے ٹیم  میں واپسی ہوئی ہے۔ یاسر شاہ ،سعد علی اور پی ایس ایل میں شاندار پرفارمنس دکھانے والے محمد حسنین کو بھی آسٹریلیا کیخلاف ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ عابد علی ،محمد رضوان اور عماد وسیم بھی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔ محمد عامر جنید خان، محمد عباس اور عثمان شنواری بھی 16 رکنی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی ،حسن علی ،بابر اعظم اور سرفراز احمد کو آرام دیا گیا۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا آغاز 22 مارچ سے یو اے ای میں ہو گا۔