Sunday, September 8, 2024

پاکستان نے آزادی کپ کے پہلے میچ میں ورلڈ الیون کو بیس رنز سے شکست دے دی

پاکستان نے آزادی کپ  کے پہلے میچ  میں ورلڈ الیون کو بیس رنز سے شکست دے دی
September 12, 2017

یوز) قومی ٹیم کے شاہینوں نے شاندار فتح سے انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا جشن منایا۔ پاکستان نے آزادی کپ  کے پہلے میچ  میں ورلڈ الیون کو بیس رنز سے شکست دے دی۔

ڈیرن سیمی، ڈوپلیسی اور ہاشم آملہ کا لاٹھی چارج بھی ورلڈ الیون کو فتح نہ دلا سکا۔ ایک سو ستانوے کے جواب میں عالمی سٹارز سے سجی ٹیم سات وکٹوں پر صرف ایک سو ستتر رنز بنا سکی۔

ہدف کے تعاقب میں ورلڈ الیون کے اوپنر کریز پر آئے تو ایسا لگا کہ عالمی ٹیم  بہت جلدی میں ہے۔ ہاشم آملہ اور تمیم اقبال  نے گراؤنڈکے چاروں طرف خوبصورٹ شاٹس کھیلے لیکن رومان  نے ایک ہی اوور میں دونوں کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا۔

کپتان ڈوپلیسی نے ٹم پین(TIM PAIN) کے ساتھ مل کر سکور کو آگے بڑھایا لیکن گرین شرٹس کیلئے کوئی پین نہ  بن سکے،،،،ملر  بھی بس ایک  ہی ہٹ کے مہمان ثابت ہوئے،شاداب نے دونوں کو میدان بدر کیا۔۔۔اختتامی اوورز میں تشارا پریرا اور سیمی نے کوشش تو خوب کی لیکن  بات نہ بنی۔  

اس سے پہلے قومی ٹیم نے ورلڈ الیون کی دعوت کا خوب فائدہ اٹھاتے ہوئے پانچ وکٹوں پر ایک سو ستانوے رنز اسکور کیے،،بابر اعظم  نے چھیاسی رنز کی شاندار اننگز کھیلی ،شعیب ملک اڑتیس اور احمد شہزاد چونتیس رنز بنا کر نمایاں رہے۔

آزادی کپ کے پہلے میچ میں فتح کےساتھ ہی قومی ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی ،دوسرا میچ آج کھیلا جائےگا۔