Thursday, April 25, 2024

پاکستان نے آزاد کشمیر انتخابات سے متعلق بھارتی وزارت خارجہ کے بیان کو مسترد کر دیا

پاکستان نے آزاد کشمیر انتخابات سے متعلق بھارتی وزارت خارجہ کے بیان کو مسترد کر دیا
July 30, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان نے آزاد کشمیر انتخابات سے متعلق بھارتی وزارت خارجہ کے بیان کو مسترد کر دیا۔ اسلام آباد میں بھارتی ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر انتخابات سے متعلق بھارتی وزارت خارجہ کے بے بنیاد بیانات کو مسترد کرتے ہیں۔ آزاد کشمیر کے عوام آزادانہ انتخابات سے مستفید ہوئے ہیں جبکہ مقبوضہ کشمیر بھارتی قبضے میں خون میں نہایا ہوا ہے۔ بھارتی ناظم الامور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے حوالے سے پاکستان کا مؤقف ایک مرتبہ پھر واضح کیا گیا۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی قبضے کے حقائق چھپا نہیں سکتا کہ وہ جموں و کشمیر کے متعدد حصوں پر قابض ہے۔