Thursday, May 2, 2024

پاکستان نے آئی ٹی ایکسپورٹ میں ایک ارب ڈالر کی حد عبورکرلی

پاکستان نے آئی ٹی ایکسپورٹ میں ایک ارب  ڈالر کی حد عبورکرلی
September 16, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستانی برآمدات میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا شعبہ اہم حصہ دار بن گیا ۔ پاکستان نے آئی ٹی ایکسپورٹ میں تاریخ میں پہلی بار ایک ارب ڈالر کی حد عبور کر لی ۔ اسٹیٹ بنک کے مطابق 30 جون کوختم ہونے والی مالی سال میں پاکستان سےآئی ٹی ایکسپورٹ1ارب6کروڑ ڈالر رہی  ۔مالی سال  17-2016 میں یہ برآمدات 93 کروڑ ڈالر، سال 16-2015 میں 78 کروڑڈالر، 15-2014 میں 82 کروڑڈالر جبکہ 14-2013 میں ایسکوپرٹ 81  کروڑ ڈالر تھی۔ کال سینٹر، ٹیلی کمیونی کیشن سروسز، ہاڈوئیر ،سافٹ وئیر کنسلٹنسی اور نیوز ایجنسی سروسز، انفارمیشن سروسز نے برآمدات بڑھانے میں اہم کردار ادار کیا۔ حکومت 2020 تک آئی ٹی برآمدات 5 ارب ڈالر سالانہ تک پہنچانے کا ارادہ رکھتی ہے  جبکہ 2025تک  آئی ٹی برآمدات پر ٹیکس کی چھوٹ بھی دے رکھی ہے۔ آئی ٹی کے اسپشل زونز اور آئی ٹی پارکس کی تعمیر  بھی برآمدات بڑھانے کی ایک حکومتی کوشش ہے۔ ماہرین کا کہناہے کہ  پاکستانی مصنوعات کی عالمی منڈی میں  طلب بڑھتی جارہی ہے۔اگر حکومت ساتھ دے تو یہ برآمدات 2 ارب ڈالر سالانہ تک لائی جاسکتی ہیں۔