Thursday, September 19, 2024

پاکستان نے 87 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کر دیا

پاکستان نے 87 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کر دیا
March 6, 2016
کراچی (92نیوز) کراچی کی ملیر جیل سے چھیاسی بھارتی ماہی گیروں سمیت ستاسی افراد کو رہا کردیا گیا۔ رہائی پانے والے بھارتی قیدی بذریعہ ٹرین لاہور پہنچیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کو ایک بار پھر بھارت پر اخلاقی فتح حاصل ہو گئی۔ کراچی کی لانڈھی جیل سے چھیاسی بھارتی ماہی گیروں کو جذبہ خیرسگالی کے تحت رہا کر دیا گیا۔ بھارتی قیدی رہائی کے بعد خوشی سے سرشار نظر آئے۔ رہائی پانے قیدیوں کا کہنا تھا کہ آج وہ بہت خوش ہیں۔ اس موقع پر بھارتی قیدیوں نے اپنے ہی ملک بھارت کو ہٹ دھرمی چھوڑ کر پاکستانی ماہی گیروں کو رہا کرنے کا مشورہ بھی دیا۔