Wednesday, May 8, 2024

پاکستان نے 74 سالہ سفر میں چیلنجز کا سامنا کیا ، صدر مملکت

پاکستان نے 74 سالہ سفر میں چیلنجز کا سامنا کیا ، صدر مملکت
August 14, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے پاکستان نے 74سالہ سفر میں چیلنجز کا سامنا کیا۔

صدر مملکت عارف علوی نے یوم آزادی پر پیغام میں کہا قائد کے نظریات پر چل کر خوشحالی کے لیے کام کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا ہم نے قوم کی حیثیت سے ابھرنے کے لیے تاریخ کے کئی چیلنجز عبور کیے ۔ کشمیر ی انتہائی نامساعد حالات اور بھارتی غیرقانونی زیرقبضہ میں اپنے حق خودارادیت کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ پاکستان کشمیریوں کے کاز کے لیے بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔