Tuesday, May 7, 2024

پاکستان نے 3 ماہ میں جدید ترین ٹیکنالوجی والی 40 ہزار پاور لومز درآمد کیں

پاکستان نے 3 ماہ میں جدید ترین ٹیکنالوجی والی 40 ہزار پاور لومز درآمد کیں
December 19, 2020

فیصل آباد (92 نیوز)حکومتی پالیسیوں کے باعث ٹیکسٹائل کا اہم سیکٹر پاور لوم انڈسٹری بہتری کی جانب گامزن ہونے لگی اور پاکستان نے گزرے تین ماہ کے دوران جدید ترین ٹیکنالوجی کی حامل چالیس ہزار پاور لومز درآمد کر لی ہیں جبکہ اربوں مالیت کی مزید مشینری کےآرڈرز دیے جا چکے ہیں۔

پہلے اربوں مالیت کے درآمدی آرڈرز ملے اور اب حکومتی پالیسیوں نے ٹیکسٹائل کے اہم سیکٹر پاور لومز میں انقلاب برپا کر دیا ، تاریخ میں پہلی بار پاور لومز کو جدید ٹیکنالوجی پر منتقل کیا جانے لگا اور تین ماہ اکتوبر، نومبر اور دسمبر میں خطیر رقم سے 40 ہزار سے زائد جدید لومز درآمد کر لی گئیں۔

اربوں مالیت کی مزید پاورلومز خریدنے کیلئے آرڈرز بھی دئیے جا چکے ہیں۔
ملک میں کئی دہائیوں سے پرانی ٹیکنالوجی والی پاور لومز سے کپڑا تیار کیا جاتا تھا، جدید ٹیکنالوجی سے مزین واٹر اور ائیر جیٹ لوم سے لاگت اور وقت کم جبکہ پیداوار زیادہ ملے گی اور کپٹرے کا معیار بھی پہلے سے دوگنا ہو گا، صنعتکار اسے کپڑے کی صنعت میں انقلاب قرار دے رہے ہیں۔
صنعت کار کہتے ہیں کہ حکومتی اسکیم ٹیکنالوجی اپ گریڈیشن فنڈ کے تحت جدید لومز کا درآمد کیا جانا نہ صرف اس صنعت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کریگا جبکہ ملکی معیشت کی بہتری کیلئے بھی یہ اچھی خبر ہے۔