Thursday, April 25, 2024

پاکستان نے 296 رنز کی برتری حاصل کر کے ٹیسٹ میچ میں فتح کی بنیاد رکھ دی

پاکستان نے 296 رنز کی برتری حاصل کر کے ٹیسٹ میچ میں فتح کی بنیاد رکھ دی
May 1, 2015
ڈھاکہ (92نیوز) کھلنا ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنا ریکارڈ بہتر بنا لیا ہے۔ گرین شرٹس نے پہلی اننگز میں 628رنز بنائے۔ اس سے قبل بنگلہ دیش کے خلاف پاکستانی ٹیم کا بہترین سکور 5وکٹوں پر 594 رنز تھا۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کی اچھی کارکردگی میں سب سے بڑا کردار محمدحفیظ نے ادا کیا جنہوں نے شاندار ڈبل سنچری سکور کرتے ہوئے کیریئر بیسٹ 224رنز بنائے۔ پاکستانی ٹیم کی طرف سے اوپنر سمیع اسلم اور یونس خان خاطرخواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے جبکہ مصباح الحق نے 59، اظہرعلی نے 83، سرفراز احمد نے 82 اور اسد شفیق نے 83رنز بنائے۔ 628 رنز کا مجموعہ پاکستان کا ٹیسٹ کرکٹ میں دسواں بہترین سکو رہے۔ پاکستان نے پہلی اننگز میں بنگلہ دیش پر 290رنز کی برتری حاصل کر کے میچ پر گرفت مضبوط کر لی ہے۔