Friday, April 26, 2024

پاکستان نے 28 مئی 1998 کو کامیابی سے قابل اعتماد جوہری صلاحیت ثابت کی، آئی ایس پی آر

پاکستان نے 28 مئی 1998 کو کامیابی سے  قابل اعتماد جوہری صلاحیت ثابت کی، آئی ایس پی آر
May 28, 2020
راولپنڈی (92 نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا پاکستان نے 28 مئی 1998 کو کامیابی سے کم از کم قابل اعتماد جوہری صلاحیت ثابت کی۔ پاک فوج کا ’’خیال سے حقیقت‘‘ تک شامل تمام افراد کو سلام ۔ یوم تکبیر پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے اپنے پیغام  میں کہا مسلح افواج جوہری امور میں "خیال سے حقیقت تک" شامل افراد کو سلام پیش کرتی ہیں۔ https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1265985677600206850?s=20 ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے اپنے ٹویٹ میں کہا پاکستان نے 28 مئی 1998ء کو کامیابی کیساتھ کم از کم قابل اعتماد جوہری صلاحیت ثابت کی۔ جوہری صلاحیت کے حصول سے خطے میں طاقت کا توازن قائم کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے یوم تکبیر کے ہیش ٹیگ کے ساتھ  کیے گئے اپنے ٹویٹ میں لکھا  مسلح افواج جوہری امور میں "خیال سے حقیقت تک" شامل افراد کو سلام پیش کرتی ہیں۔ پاکستان کو جوہری طاقت بنانے والے سائنسدانوں اور انجنیئرز کو خصوصی سلام، پاکستان زندہ باد،