Friday, April 26, 2024

پاکستان نے 20 برس بعد قائد ایم کیو ایم کی تحویل کی باضابطہ درخواست برطانوی حکومت کو دیدی

پاکستان نے 20 برس بعد قائد ایم کیو ایم کی تحویل کی باضابطہ درخواست برطانوی حکومت کو دیدی
August 26, 2016
اسلام آباد(92نیوز)پاکستان نے بیس سال بعدایک بارپھرقائد ایم کیو ایم  کی تحویل کی باضابطہ درخواست برطانوی حکومت کودے دی ہے وزیرداخلہ برطانوی وزیراعظم سے جلد ملیں گے 1996 میں رحمان ملک ثبوت لے کر برطانیہ گئے تھے۔ تفصیلات کےمطابق لندن میں بیٹھ کر پاکستان میں افراتفری اور متنازع گفتگو پر متحدہ کے قائد کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا پاکستان نے بیس سال بعد ایک مرتبہ پھر برطانیہ کو باضابطہ درخواست دے دی ۔ وزیرداخلہ چودھری نثاربرطانوی وزیراعظم تھریسامےاوربرطانوی ہوم سیکرٹری سے آئندہ چندروزمیں ملاقات بھی کرینگے۔ ملاقات میں چودھری نثاربغاوت کے مقدمےکے تمام شواہد برطانوی حکام کودینگے برطانیہ میں متحدہ کی تمام سرگرمیوں پرپابندی کابھی مطالبہ کیاجائے گا  ۔ اس سے قبل انیس سوچھیانوے میں اس وقت کے وزیرداخلہ نصیراللہ بابرنے  ڈی جی ایف آئی اے رحمان ملک کوتمام شواہدکے ساتھ برطانیہ بھیجاتھا اورالطاف حسین کوپاکستان کے حوالے کرنے کی درخواست کی تھی۔ .