Thursday, March 28, 2024

پاکستان نے 18 ممالک میں نئی سفارتی تقرریوں کی منظوری دیدی

پاکستان نے 18 ممالک میں نئی سفارتی تقرریوں کی منظوری دیدی
May 21, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان نے 18 ممالک میں نئی سفارتی تقرریوں کی منظوری دیدی ۔  وزیرخارجہ کی وزیراعظم سے مشاورت مکمل  ہونے پر پاکستان نے 18 ممالک میں نئی سفارتی تقرریوں کی منظوری دی ،  نغمانہ ہاشمی چین، آمنہ بلوچ ملائیشیا، معین الحق بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر نامزد  کر دیے گئے ۔ ایڈیشنل سیکرٹری امتیاز احمد جاپان جبکہ ظہیر جنجوعہ بیلجیئم میں پاکستان کے نئے سفیر نامزد  کئے گئے ، فرانس میں متعین سفیر معین الحق کو بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر نامزد کر دیا گیا ۔ ایڈیشنل سیکرٹری آمنہ بلوچ ملائیشیا، میجر جنرل عبدالعزیز طارق برونائی جبکہ ثقلین سیدہ کو نیروبی، کینیا کیلئے ہائی کمشنر نامزد کیا گیا ہے ۔ میجر جنرل محمد خالد راؤ بوسنیا ہرزیگوینا، رخسانہ افضل سنگاپور، جاوید خٹک پرتگال، خالد جمالی چیک ریپبلک ، عطاء المنعم شاہد ، الجیریا ، سرفراز احمد سپرا سوڈان جبکہ عمران حیدر تاجکستان کیلئے نئے سفیر نامزد کیے گئے ہیں ۔ متحدہ عرب امارات میں سفیر معظم احمد خان کو اسپشل سیکرٹری وزارتِ خارجہ تعینات کر دیا گیا  ، خالد مجید پاکستان قونصلیٹ جدہ جبکہ عائشہ عباس خان کو نیویارک، امریکا میں قونصل جنرل نامزد کیا گیا ۔ غلام دستگیر متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفیر ہوں گے جبکہ روس میں متعین سفیر قاضی خلیل اللہ کو مزید 6 ماہ کی توسیع دے دی گئی ۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا امید ہے تمام سفارتکار بہترین سرمایہ کاری اپنائیں گے اور پاکستان کے بہتر تشخص کو اجاگر کریں گے۔