Friday, April 19, 2024

پاکستان نے 163بھارتی مچھیروں کو رہا کر دیا !!! واہگہ کے راستے بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا

پاکستان نے 163بھارتی مچھیروں کو رہا کر دیا !!! واہگہ کے راستے بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا
August 2, 2015
کراچی (92نیوز) پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت 163 بھارتی مچھیروں کو رہا کر دیا ہے۔ ان مچھیروں کی رہائی آج کراچی کی ملیر جیل سے ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ان مچھیروں کو علامہ اقبال ایکسپریس کے ذریعے لاہور لایا جائے گا جہاں سے واہگہ بارڈر کے راستے بھارت روانہ کیا جائے گا۔ بھارت کی باربار سرحدی خلاف ورزیوں، گھٹیا الزام تراشیوں اور تمام تر ہٹ دھرمیوں کے باوجود پاکستان کی جانب سے بھارتی مچھیروں کی رہائی کے عمل کو کچھ حلقوں نے تحسین کی نظر سے دیکھا ہے۔