Friday, May 17, 2024

پاکستان نیوی کیڈٹ کالج اورماڑہ میں یوم والدین کی تقریب کا انعقاد

پاکستان نیوی کیڈٹ کالج اورماڑہ میں یوم والدین کی تقریب کا انعقاد
December 15, 2019
 کراچی (92 نیوز) پاکستان نیوی کیڈٹ کالج اورماڑہ میں یوم والدین کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کی آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔  پاکستان نیوی کیڈٹ کالج اورماڑہ ، یوم والدین ، تقریب علی زیدی نے کیڈٹس سے خطاب میں بلوچ طلباء کو معیاری تعلیم کی مفت فراہمی کو خوش آئند قرار دیا۔ تقریب میں کیڈٹس کی جانب سے مارشل آرٹس، جمناسٹکس اور رائفل ڈرل کا شاندار مظاہرہ بھی پیش کیا گیا۔  پاکستان نیوی کیڈٹ کالج اورماڑہ ، یوم والدین ، تقریب کیڈٹ کالج پٹارو میں ہونے والی تقریب میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمو عباسی مہمان خصوصی تھے۔ نیول چیف نے کیڈٹس کی کردار سازی اور معیاری تعلیم کی فراہمی کے لئے کالج کی کاوشوں کو سراہا۔ تقریب میں گُھڑ سواری اور مارشل آرٹس کے مظاہروں کے علاوہ کیڈٹس کی تخلیقی کاوشوں پر مبنی نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا۔ کمانڈر کراچی، افواج پاکستان کے افسران اور سیاسی عہدیداران کی بڑی تعداد بھی تقریب میں شریک تھی۔