Monday, September 16, 2024

پاکستان نیوی کا زمین سے سمندر میں مار کرنے والے میزائل ضرب کا کامیاب تجربہ

پاکستان نیوی کا زمین سے سمندر میں مار کرنے والے میزائل ضرب کا کامیاب تجربہ
April 9, 2016
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) پاکستان نیوی نے زمین سے سمندر میں مار کرنے والے میزائل ضرب کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ تجربے کے دوران میزائل نے سمندر میں موجود اپنے ٹارگٹ کو نشانہ بنایا۔ پاکستان نیوی نے سمندری حدود اور ساحلوں کے دفاع کے لئے سنگ میل عبور کرتے ہوئے زمین سے سمندر میں مار کرنے والے میزائل ضرب کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ضرب نامی میزائل کا تجربہ ساحل سے کیا گیا جس نے سمندر میں موجود اپنے حدف کو سو فیصد درست نشانہ بنایا۔ کامیاب تجربے کے بعد میزائل کو پاکستان نیوی میں شامل کر لیا گیا ہے۔ کامیاب تجربے کے بعد اپنے ییغام میں نیول چیف ایڈمرل ذکا اللہ نے کہا کہ ضرب کے کامیاب تجربے سے پاکستان نیوی کے جنگی اثاثوں کی صلاحیتوں میں قابل ذکر اضافہ ہوا ہے اور یہ نیا میزائل سسٹم پاکستان نیوی کی حربی صلاحیتوں میں اضافے کی کاوشوں کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضرب میزائل کا کامیاب تجربہ پاک نیوی کی حربی تیاریوں کی مہر سند ہے جو ملکی بحری سرحدوں کے دفاع کو مزید مضبوط بنانے میں اہم قدم ہے۔