Sunday, September 8, 2024

پاکستان نیوی پر حملے کیلئے ایران سے کشتی خریدی : بھارتی جاسوس کا انکشاف

پاکستان نیوی پر حملے کیلئے ایران سے کشتی خریدی : بھارتی جاسوس کا انکشاف
March 27, 2016
اسلام آباد (92نیوز) بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے مزید سنسنی خیز انکشافات کا سلسلہ جاری ہے۔ کلبھوشن نے ایران میں کشتی خریدی جس کو پاکستان نیوی کے اثاثوں کو نقصان پہنچانے کے لئے استعمال کیا جانا تھا۔ اس کام کےلئے دہشت گردوں کی تربیت بھی کی۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان سے ”را“ کے ایجنٹ کلبھوشن یادیو کی گرفتاری کے بعد حیران کن انکشافات سامنے آ رہے ہیں۔ اب پتہ چلا ہے کہ کلبھوشن یادیو صرف بھارتی جاسوس نہیں دہشت گرد بھی ہے۔ کلبھوشن نے چاہ بہار ایران میں کشتی خریدی جس کو پاکستان نیوی کے اثاثوں کو نقصان پہنچانے کےلئے استعمال کیا جانا تھا۔ یادیو نے بلوچستان میں موجود دہشت گردوں کو بحریہ کے اثاثوں کو نشانہ بنانے کی تربیت دی۔ ذرائع بتاتے ہیں یادیو نے امن دشمنوں کو سمندرمیں رہنے، چاندنی رات اور اندھیرے میں کارروائی کرنے کے طریقے بھی بتائے۔ یہی نہیں اس نے بلوچستان میں دہشت گردوں کو ممبئی بھی پہنچایا جہاں بھارتی نیوی کے افسر تربیت کرتے ہیں۔ سکیورٹی اداروں نے بروقت کارروائی کر کے بھارت کے اس جاسوس کو پکڑ لیا اور پوری دنیا میں مودی سرکار کا اصل چہرہ ایک بار پھر بے نقاب کر دیا۔