Friday, April 19, 2024

پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں پاک بحریہ کے 50 ویں اسٹاف کورس کی کانووکیشن تقریب

پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں پاک بحریہ کے 50 ویں اسٹاف کورس کی کانووکیشن تقریب
June 4, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں پاک بحریہ کے 50 ویں اسٹاف کورس کی کانووکیشن تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ کورس مکمل کرنے والے 82 افسران کو ماسٹرز ڈگری تفویض کی گئی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کورس میں پاکستان کی مسلح افواج کے علاوہ دوست ممالک کے 19 افسران بھی شریک تھے۔

نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے اپنے خطاب میں علاقائی اور قومی سلامتی کے حوالے سے بین الاقوامی رجحانات میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ سی پیک کی میری ٹاٸم ڈومین میں اپنی ذمہ داریاں بخوبی سرانجام دے رہی ہے۔

اس سے پہلے کالج کے کمانڈنٹ نے کورس کے دوران شرکاء کی مختلف پیشہ وارانہ اور علمی سرگرمیوں کا جائزہ پیش کیا۔