Friday, March 29, 2024

پاکستان نیوی نے بھارتی ایٹمی آبدوز کو روک لیا: ترجمان پاک بحریہ

پاکستان نیوی نے بھارتی ایٹمی آبدوز کو روک لیا: ترجمان پاک بحریہ
November 18, 2016

 

کراچی(92نیوز)پاکستان نیوی نے اعلیٰ پیشہ وارانہ مہارتوں کے ساتھ ہر دم چوکنا رہتے ہوئے کامیابی سے بھارتی آبدوزکا سراغ لگا کر اُسے پاکستانی سمندری علاقے میں داخل ہونے سے روک دیا ۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان نیوی نے اعلیٰ پیشہ وارانہ مہارتوں کے ساتھ ہر دم چوکنا رہتے ہوئے کامیابی سے بھارتی آبدوزکا سراغ لگا کر اُسے پاکستانی سمندری علاقے میں داخل ہونے سے روک دیا ۔ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ  پاک بحریہ کے فلیٹ یونٹس نے پاکستان کے سمندری علاقے کے جنوب میں بھارتی آبدوز کی موجودگی کا سراغ لگا یا اور اس کی نقل و حرکت کو محدود کر دیا ۔

پاک بحریہ نے بھارتی آبدوز کی اپنی موجودگی کو خفیہ رکھنے کی ہر کوشش کو نا کام بنا تے ہوئے پاکستان نیوی فلیٹ یونٹس نے آبدوز کا مسلسل تعاقب کئے رکھا اور اُسے پاکستانی پانیوں سے دور دھکیل دیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق

یہ اہم کارنامہ پاکستا ن نیوی کی اینٹی سب میرین وار فیئرکی اعلیٰ صلاحیتوں کامنہ بولتا ثبوت ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بحری سرحدوں کے دفاع کے لئے پاک بحریہ ہر لمحہ مستعد و تیارہے اور کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مذموم عزائم کے حصول کے لئے بھارتی آرمی کے ساتھ ساتھ بھارتی بحریہ بھی اپنی آبدوزوں کو پاکستان کے خلاف تعینات کر رہی ہے۔