Friday, April 19, 2024

پاک بحریہ سمندری حدود کے دفاع کے لئے ہمہ وقت تیار ہے، ایڈمرل ظفرمحمود عباسی

پاک بحریہ سمندری حدود کے دفاع کے لئے ہمہ وقت تیار ہے، ایڈمرل ظفرمحمود عباسی
January 1, 2020
 کراچی (92 نیوز) پاکستان نیوی فلیٹ کی سالانہ ایفیشنسی کمپٹیشن پریڈ 2019 اور تقریب تقسیم انعامات کا کراچی میں انعقاد کیا گیا۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفرمحمود عباسی نے آپریشنل سرگرمیوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا پاک بحریہ سمندری حدود کے دفاع کے ساتھ ساتھ سی پیک اور بالخصوص گوادر پورٹ کی سیکیورٹی کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔ نیول چیف کا کہنا تھا کہ 2019 کے دوران مختلف میزائلوں کی کامیاب فائرنگ نے ثابت کیا کہ پاک بحریہ کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل آصف خالق نے سال 2019 کے دوران فلیٹ کی آپریشنل مصروفیات کا جائزہ پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال کے دوران پاکستان فلیٹ نے مختلف بین الاقوامی  بحری مشقوں میں شرکت اور بالخصوص امن 2019 کی میزبانی کی۔ ان مشقوں میں شمولیت سے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں اور پیشہ وارانہ صلاحیت میں اضافہ ہوا۔ فلیٹ یونٹس کی مسابقاتی کارکردگی کی جانچ بہتر سے بہترین کی جستجو میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ ترجمان پاک بحریہ  کے مطابق تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی نے سال 2019 کے دوران نمایاں کارکردگی دکھانے والی یونٹس میں پروفیشنسی شیلڈز تقسیم کیں۔