Thursday, May 9, 2024

پاکستان نرسنگ کونسل کا اربوں روپے کی مبینہ بےضابطگیوں کا آڈٹ کرانے سے انکار

پاکستان نرسنگ کونسل کا اربوں روپے کی مبینہ بےضابطگیوں کا آڈٹ کرانے سے انکار
December 1, 2020

صدر پی این سی افشاں نازلی اوررجسٹرار فوزیہ مشتاق آڈٹ ٹیم کو ریکارڈ فراہم کرنے میں رکاوٹ بن گئیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نرسنگ کونسل آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی ٹیم کو ریکارڈ فراہم کرنے پر تیار نہیں، نرسنگ کونسل میں خلاف ضابطہ بھرتیوں کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق بے ضابطگیاں کرنے والی پاکستان نرسنگ کونسل کی انتظامیہ کونسل کا خود آڈٹ کرنے کا دعویٰ کردیا۔ آڈٹ نہ ہونے کے باعث کونسل میں ہونے والی بے ضابطگیوں پر کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔

صدر پی این سی افشاں نازلی اور رجسٹرار فوزیہ مشتاق رابطہ کرنے کے باوجود موقف دینے سے گریزاں ہیں۔ بغیر اشتہار کے پاکستان نرسنگ کونسل کے ملازم رکھنے اور تنخواہ کی ادائیگی کا بھی انکشاف ہوا ہے۔