Friday, March 29, 2024

پاکستان میں ہونے والی افغان امن کانفرنس ملتوی

پاکستان میں ہونے والی افغان امن کانفرنس ملتوی
July 16, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) افغانستان کی مخدوش صورتحال سے افغان قیادت کی مشکلات بڑھ گئیں، ذرائع کے مطابق پاکستان میں ہونے والی افغان امن کانفرنس ملتوی کردی گئی۔

کانفرنس کے التوا کی درخواست افغان صدر اشرف غنی نے وزیر اعظم سے ملاقات میں کی۔ ذرائع کے مطابق افغان امن کانفرنس کا انعقاد اب عیدالاضحیٰ کے بعد متوقع ہے، پاکستان کی میزبانی میں 3 روزہ کانفرنس کل شروع ہونا تھی۔

افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہم زیادہ بہتر تیاری کے ساتھ امن کانفرنس میں شرکت کرنا چاہتے ہیں۔