Saturday, April 20, 2024

پاکستان میں ہمارا وفد محفوظ رہا ،زمبابوے کے کھلاڑیوں کی زندگی کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہوا: سربراہ زمبابوے کرکٹ  بورڈ

پاکستان میں ہمارا وفد محفوظ رہا ،زمبابوے کے کھلاڑیوں کی زندگی کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہوا: سربراہ زمبابوے کرکٹ  بورڈ
June 2, 2015
ہرارے(سپورٹس ڈیسک)زمبابوے کرکٹ بورڈ کے چیرمین ولسن مناسے نے کہا ہے کہ ان کا وفد پاکستان میں بالکل محفوظ رہا، زمبابوے کے کھلاڑیوں کی زندگیوں کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہوا۔ زمبابوے کی کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد خیر و عافیت سے اپنے وطن پہنچ چکی ہے۔ زمبابوے کے دارالحکومت ہرارے میں صحافیوں کو اپنے کامیاب دورے کی  تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے زمبابوے کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ولسن مناسے کا کہنا تھا کہ زمبابوے کی ٹیم کے ارکان پاکستان میں محفوظ رہے اور بحفاظت وطن واپس آئے، پاکستان میں ان کی زندگیوں کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہوا۔ ولسن مناسے نے پاکستان کی میزبانی کو بھی شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔