Sunday, September 8, 2024

پاکستان میں ہرسال تقریباً 6 ہزاربچے تھیلے سیمیا کے مرض کیساتھ پیدا ہوتے ہیں

پاکستان میں ہرسال تقریباً 6 ہزاربچے تھیلے سیمیا کے مرض کیساتھ پیدا ہوتے ہیں
March 15, 2016
کراچی (92نیوز) کراچی میں 20برس سے تھیلے سیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کو خون اور دیگر طبی سہولتیں مفت فراہم کرنے والے کاشف اقبال تھیلے سیمیا سینٹرمیں کاشف اقبال کی 20ویں برسی کا اہتمام کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق 20 سال قبل اپنے 16 سالہ بیٹے کاشف کو تھیلے سیمیا کے مرض میں کھودینے والی کنیز اقبال آج بھی اپنے بیٹے کوہر بچے میں تلاش کرتی ہیں۔ کنیز اقبال کہتی ہیں ان کا بیٹا تواس مرض میں چلاگیا لیکن وہ اب اس مرض میں مبتلا بچوں کو مفت علاج فراہم کررہے ہیں۔ مرحوم کاشف کے والد محمد اقبال کی آنکھوں میں آج بھی اپنے جواں سال بیٹے کی یاد میں آنسو ہیں۔ تقریب میں شریک خاتون کا کہنا تھا کہ وہ غربت کے باعث بہت دور سے یہاں مفت علاج کے لئے آتی ہیں۔ پاکستان میں ہرسال تقریباً 6 ہزاربچے تھیلے سیمیا کے مرض کیساتھ پیدا ہوتے ہیں۔ محمد اقبال کا کہنا ہے کہ تھیلے سیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کے لئے ہزاروں خون کی بوتلیں درکار ہوتی ہیں لیکن آگہی نہ ہونے کی وجہ سے خون عطیہ کرنے والوں کی کمی ہے۔