Monday, September 16, 2024

پاکستان میں ہر سال 5 لاکھ 18 ہزار افراد ٹی بی کا شکار ہونے لگے

پاکستان میں ہر سال 5 لاکھ 18 ہزار افراد ٹی بی کا شکار ہونے لگے
March 24, 2018

 اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں ہر سال پانچ لاکھ اٹھارہ ہزار افراد ٹی بی کا شکار ہونے لگے ۔ مفت علاج پر اربوں روپے خرچ کرنے کے باوجود سالانہ 44 ہزار مریض موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں  ۔مزاحمتی ٹی بی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ بھی چیلنج بن گیا ۔

 ٹی بی کنٹرول پروگرام مرض کی تشخیص،علاج اور آگاہی پر اربوں روپے خرچ کر رہا ہے۔ اس کے باجود ہر سال 5 لاکھ اٹھارہ ہزار مریض ٹی بی میں مبتلا ہو رہے ہیں جن میں سے 44 ہزار مریض زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں ۔   

 ٹی بی کے علاج کے لیے ملک بھر میں 1350 مراکز ہیں جہاں 3 لاکھ 66 ہزار مریضوں کا مفت علاج کیا جاتا ہے ۔ ستم طریفی یہ ہے ایک لاکھ 52 ہزار مریض آج بھی علاج معالجہ کی سہولیات سے محروم ہیں ۔

 مزاحمتی ٹی بی کے 15 ہزار مریضوں کے لیے 34 مزاکز قائم ہیں ۔ حکومت نے ان مریضوں کی تشخیص کے لیے جین ایکسپرٹ مشینوں کی تعداد بھی  54 سے بڑھ کر 412 کر دی ہے ۔