Wednesday, April 24, 2024

پاکستان میں ہر سال 40ہزار سے زائد خواتین بریسٹ کینسر کا شکار ہورہی ہیں  : طبی ماہرین

پاکستان میں ہر سال 40ہزار سے زائد خواتین بریسٹ کینسر کا شکار ہورہی ہیں  : طبی ماہرین
October 30, 2015
اسلام آباد(92نیوز)پاکستان میں ہر سال 40 ہزار سے زائد خواتین بریسٹ کینسرکا شکار ہورہی ہیں  جبکہ  بلوچستان میں بھی  اس مرض میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق بریسٹ کینسرکے عالمی دن کی مناسبت سے  شیخ زید ہسپتال میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں ماہرین کے ساتھ ساتھ دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ،ماہرین کا کہنا تھا کہ سندھ اور پنجاب کے بعد بلوچستان میں بھی یہ موذی مرض تیزی سے پھیل رہا ہے جسکی بڑی وجہ آگاہی اور شعور کی کمی کیساتھ ساتھ ہمارا قبائلی معاشرہ ھے۔ ماہر سرطان ڈاکٹر چنگیز گجکی کا کہنا ہے کہ ھے  بریسٹ کینسرعموماً خواتین میں زیادہ ہوتا ہے لیکن ایک فیصد مرد وں میں بھی  پایا جاتا ھے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ رواں سال  بریسٹ کینسر کے  272  کیسزسامنے آئے جن میں سے 195 کیسزدیہی علاقوں سے ہیں جو ایک خطرناک صورتحال ھے لہذا  حکومت کو چایئے کہ بڑے پیمانے پر اسکول،کالجز اور یونیورسٹیز میں  بچیوں میں  اس مرض سے آگاہی اور شعور پیدا کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ پروگراموں کا انعقاد کیا جائے۔