Wednesday, May 1, 2024

پاکستان میں ہر برس 5ہزار سے زائد بچے تھیلیسیمیا کیساتھ پیدا ہوتے ہیں : طبی ماہرین

پاکستان میں ہر برس 5ہزار سے زائد بچے تھیلیسیمیا کیساتھ پیدا ہوتے ہیں : طبی ماہرین
May 8, 2016
کراچی (92نیوز) دنیا بھر میں آج تھیلے سیمیا کے مرض سے آگاہی اور بچاﺅ کا دن منایا جا رہا ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اندازاً پاکستان میں ہر سال 5ہزار سے زائد بچے اس بیماری کے ساتھ پیدا ہو رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تھیلیسیمیا خون کی موروثی بیماری ہے جس میں ہیموگلوبن کی پیداوار کم ہوجاتی ہے اور خون کے سرخ خلیوں کے کمزور اور تباہ ہونے کی وجہ سے کئی بیماریاں لاحق ہو جاتی ہیں۔ خون کی موروثی طور پر لاحق ہونے والی یہ بیماری دنیا بھر میں سب سے زیادہ عام ہے۔ تھیلیسیمیا میجر (شدید تھیلیسیمیا) سے متاثرہ بچوں کو ساری زندگی علاج اور خون کی منتقلی کا عذاب جھیلنا پڑتا ہے۔ پاکستان میں ایک لاکھ سے زیادہ لوگوں کو یہ مرض لاحق ہے اور ہر سال 5 ہزار سے زیادہ بچے اس بیماری کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں۔ مریضوں کو مسلسل خون کی منتقلی کی ضرورت پڑتی ہے۔