Sunday, September 8, 2024

پاکستان میں ہر 9میں سے ایک خاتون چھاتی کے کینسر میں مبتلا ہے: وزیرمملکت ہیلتھ سروسز

پاکستان میں ہر 9میں سے ایک خاتون چھاتی کے کینسر میں مبتلا ہے: وزیرمملکت ہیلتھ سروسز
August 5, 2015
اسلام آباد (92نیوز) وزیرمملکت ہیلتھ سروسز سائرہ افضل تارڑ نے قومی اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس میں ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ایشیا میں چھاتی کے سرطان کی شرح دنیا میں سب سے زیادہ ہے اور ایشیا میں سب سے زیادہ شرح پاکستان میں ہے۔ پاکستان میں چھاتی کے سرطان کی شرح 25فیصد ہے۔ ہر 9میں سے ایک خاتون چھاتی کے سرطان میں مبتلا ہے۔