Thursday, April 25, 2024

پاکستان میں کورونا کے وار جاری، متاثرین 892، 6 ہلاکتیں ہوچکیں

پاکستان میں کورونا کے وار جاری، متاثرین 892، 6 ہلاکتیں ہوچکیں
March 24, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں، متاثرین کی تعداد 892 تک جا پہنچی، 6 افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں۔ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 892 ہوگئی ہے۔ سندھ میں کیسز کی تعداد 399، پنجاب میں 249 ہے، بلوچستان میں 110 ، خیبرپختونخوا 38 ، گلگت بلتستان 80 اور اسلام آباد میں 15 کیسز ہیں۔