Wednesday, April 24, 2024

پاکستان میں کورونا کے وار جاری، 24 گھنٹوں میں مزید 5 افراد دم توڑ گئے

پاکستان میں کورونا کے وار جاری، 24 گھنٹوں میں مزید 5 افراد دم توڑ گئے
March 31, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا کے وار جاری، 24 گھنٹے میں مزید 5 افراد دم توڑ گئے، جاں بحق افراد کی تعداد 25 ہوگئی۔ کمانڈاینڈ کنٹرول سنٹر کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران ملک میں 148 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد ایک ہزار 865 ہوگئی ہے۔ کمانڈاینڈ کنٹرول سنٹر نے تصدیق کی ہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 1526 ہوگئی۔ نئے اعداد وشمار کے مطابق 24 گھنٹے کےدوران پاکستان میں  148مریض سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1865 ہوگئی۔ پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 658 ہو گئی۔ صوبے میں اب تک 9 اموات ہو چکی ہیں۔ خیبرپختونخوا میں بھی میں کورونا کے مریض بڑھ گئے۔ خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 221 ہوگئی۔ صوبہ بھر میں 1512 مشتبہ افراد سامنے آگئے۔ کے پی کے میں اب تک 6افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ ادھر بلوچستان کی صورتحال بھی مختلف نہیں۔ بلوچستان میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جہاں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 154 ہوگئی۔ سندھ میں کورونا وائرس  تیزی سے پھیل رہا ہے۔ سندھ میں کورونا وائرس کے 61 نئے مریض سامنے آ گئے۔ اسلام آباد 43 اور آزاد کشمیر کی تعداد 2 ہوگئی، وائرس سے متاثرہ 28 مریض صحت یاب ہوگئے، کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 13 ہوگئی ہے۔