Tuesday, April 23, 2024

پاکستان میں کورونا کے وار تیز ، چوبیس گھنٹوں میں مزید 19 افراد جان سے گئے

پاکستان میں کورونا کے وار تیز ، چوبیس گھنٹوں میں مزید 19 افراد جان سے گئے
April 30, 2020
 اسلام اباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا کے وار تیز ہونے لگے۔ چوبیس گھنٹوں میں مزید 19 افراد جان سے گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 346 تک جا پہنچی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 15759 ہو گئی ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 874 نئے کیسز سامنے آئے۔ پنجاب میں 6061 ، سندھ میں 5695 مریض رپورٹ ہوئے۔ کے پی کے میں 2313 ، بلوچستان میں 978، گلگت میں 333 کیسز رپورٹ ہوئے۔ اسلام آباد میں 313 جبکہ آزاد کشمیر میں 66 مریض رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں 19 نئی اموات کے بعد کل تعداد 346 ہو گئی۔  پاکستان ، کورونا ، وار ، چوبیس گھنٹوں ، 19 افراد ، جان ملک بھر میں 4052 مریض صحتیاب ہو کر گھر پہنچ گئے۔ سب سے زیادہ کے پی کے میں 122 اموات، پنجاب 103 ، سندھ میں 100 اموات ہوئیں۔ ملک بھر میں 153 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 8249 ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں اب تک 174160 ٹیسٹ کیے گئے۔ ادھر اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین ون اور آئی ٹین فور کو سیل کردیا گیا۔