Saturday, April 20, 2024

پاکستان میں کورونا کے وار تیز ، مزید 24 افراد جان سے گئے

پاکستان میں کورونا کے وار تیز ، مزید 24 افراد جان سے گئے
May 1, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا کے وار تیز ہو گئے۔ مزید 24 افراد جان سے گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 385 تک جا پہنچی۔ چوبیس گھنٹوں میں ریکارڈ 990  کیس رپورٹ ہوئے۔ وائرس سے متاثرین کی تعداد 16 ہزار817 ہو گئی۔ پنجاب میں 6 ہزار340، سندھ میں 6 ہزار 53، خیبرپختونخوا میں 2 ہزار 627، بلوچستان میں ایک ہزار 49 کیس رپورٹ ہوئے۔ دوسری طرف اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ، ان کے صاحبزادے اور صاحبزادی کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آ گیا  ، گھرمیں قرنطینہ کر دیا گیا ،بھائی عبدالوحید  نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کر دی ۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے 25 اپریل کو وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی ، ملاقات میں کورونا وائرس سے متعلق امور پر تبادلہ خیال ہوا تھا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم اور  اسپیکر قومی اسمبلی کے درمیان ہونے والی ملاقات کئی منٹوں پر محیط تھی ۔ واضح رہے کہ  ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے بھی وزیر اعظم سے ملاقات کی تھی ، ملاقات کے بعد ان کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آگئی تھی جس کے  بعد وزیر اعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ لیا گیا تھا  جو کہ نیگیٹو آیا۔