Saturday, May 11, 2024

پاکستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.1فیصد ریکارڈ

پاکستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.1فیصد ریکارڈ
August 22, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.1فیصد تک پہنچ گئی۔

ملک بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں، گزشتہ روز ملک بھر میں 3842 نئے کیس رپورٹ ہوئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 7.1فیصد ریکارڈ کی گئی۔

پنجاب میں گزشتہ روز مجموعی شرح 6.4 فیصد رہی، لاہور میں مثبت شرح 10.9، راولپنڈی میں 7.9 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ملتان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.2، بہاولپور میں 8.7 اور فیصل آباد میں 2.3 فیصد رہی۔

پشاور میں یومیہ شرح 14، کوہاٹ میں 15 ، چارسدہ میں 13 فیصد ریکارڈ کی گئی۔