Monday, May 13, 2024

پاکستان میں کورونا کے 513 نئے کیسزرپورٹ، 5 افراد جاں بحق

پاکستان میں کورونا کے 513 نئے کیسزرپورٹ، 5 افراد جاں بحق
September 5, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا کے وار جاری ہیں۔ 24 گھنٹوں میں 513 نئے کیسز اور 5 افراد جاں بحق ہوئے۔ 2 لاکھ 82 ہزار 553 مریض صحتیاب ہوگئے۔ ایکٹو کیسز کی تعداد 9 ہزار 132 رہ گئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 513 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 5 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔۔۔۔۔ ملک بھر میں اب تک اموات کی تعداد 6340 تک پہنچ گئی ۔۔۔۔۔ ترجمان کے مطابق صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 82 ہزار 553 جبکہ فعال کیسز کی تعداد 9 ہزار 132 رہ گئی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 98 ہزار 25 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 30 ہزار 253 ، پنجاب میں 97 ہزار 118، کے پی کے میں 36 ہزار 498، بلوچستان میں 13 ہزار 157، اسلام آباد 15 ہزار 726، آزاد جموں و کشمیر میں 2313 اور گلگت بلتستان میں 2960 ہے۔ ترجمان کے مطابق  گذشتہ روز 24 ہزار 857 افراد کے  ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں اب تک 27 لاکھ 32 ہزار 325 افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ ملک بھر میں 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات دستیاب ہیں۔ جبکہ 535 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔