Thursday, May 2, 2024

پاکستان میں کورونا کے 3277 مریض، 50 جاں بحق ہوچکے

پاکستان میں کورونا کے 3277 مریض، 50 جاں بحق ہوچکے
April 7, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3277 تک جاپہنچی، 24 گھنٹے میں 397 نئے مریض سامنے آئے، جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 50 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے اعدادو شمار کے مطابق پنجاب میں سب سے زیادہ کورونا کے 1684 مریض رپورٹ ہوئے، سندھ میں 881 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے، اب تک 170 مریض صحت یاب ہوچکے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق خیبرپختونخوا میں 405 مریض ہیں، گلگت بلتستان میں 210، بلوچستان 191، اسلام آباد 82 اور آزاد کشمیر میں 15 متاثرین ہیں، 257 مریض صحتياب ہوچکے ہیں۔ ترجمان محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق پنجاب میں کورونا کے کیسز بڑھنے لگے، مزید 113 افراد اس موذی مرض کا شکار ہو گئے۔ پنجاب میں اب تک کے کیسز کی تعداد 1493 ہے، کل کنفرم میں سے 842 مریض قرنطینہ سنٹرز سے رپورٹ ہوئے، ان میں  میں سے ایران سے آنے والے 309 زائرین شامل ہیں۔ 484 تبلیغی جماعت کے مبلغین بھی کورونا کا شکار ہو گئے، لاہور کیمپ جیل میں بھی کورونا کی وباء پھیل گئی کورونا کے 49 کیسز جیل سے ہو چکے ہیں۔ باقی 651 کیسز مختلف اضلاع میں ہیں۔ تمام مثبت کیسز سے روابط والوں  کو بھی ٹیکنالوجی کے استعمال سےٹریس کرکے ٹیسٹ کیا جاتاہے۔