Thursday, March 28, 2024

پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد1408 اور اموات 12 ہوچکیں

پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد1408 اور اموات 12 ہوچکیں
March 29, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد1408 اور اموات 12 ہوچکیں، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ گزشتہ 24گھنٹے میں 174کیسز کا اضافہ ہوا ہے ۔

ڈاکٹر ظفر مرزا کے مطابق  پاکستان میں متاثرین میں شرح اموات 0.78 فیصد ہے جو باقی دنیا سے کہیں کم ہے، ملک میں 12 ہزار218مشتبہ مریض ہیں، جن کے ٹیسٹ ہونا ابھی باقی ہیں۔

معید یوسف نے کہا بارڈرز بدستور بند ہیں، بندرگاہوں پر اسکریننگ کا سلسلہ جاری رہے گا، کل سے 4اپریل تک باہر جانے والی پروازوں پر بھی ممانعت ہوگی۔

کورونا وائرس ملک بھر میں اپنی گرفت مضبوط کرنے لگا، متاثرہ افراد کی تعداد 1400کا ہندسہ بھی عبور کرگئی، پنجاب مریضوں کی تعداد کے اعتبار سے سندھ سے بھی آگے پہنچ گیا اور اس وقت صوبے میں497مریض زیرعلاج ہیں۔

پنجاب میں24گھنٹے کے دوران ایک اور زندگی کورونا کی نذر ہوگئی، رحیم یارخان میں زیر علاج خاتون دم توڑ گئی، ملتان میں مزید5 ڈاکٹرز کورونا کے شبہ پر آئسولیشن وارڈ منتقل، راولپنڈی میں بھی ایک ڈاکٹر کورونا سے متاثر، لاہور میں ایک اور مریض نے خطرناک وائرس کو شکست دے دی، صحت یابی کے بعد پی کے ایل آئی اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔

سندھ میں مزید29کیسز سامنے آنے پر تعداد 469ہوگئی، کراچی میں کراچی میں متاثرہ افراد کی تعداد 181ہے، جبکہ شہر میں لوکل ٹرانسمیشن کے130کیسز ہیں، حیدرآباد تبلیغی مرکز سے مزید 8 افراد  سندھ گورنمنٹ اسپتال کوہسار منتقل کردیئے گئے۔

ظفر مرزا کہتے ہیں 24گھنٹے میں 174کیسز کا اضافہ ہوا،،، پاکستان میں متاثرین میں شرح اموات 0.78 فیصد ہے،جو باقی دنیا سے کہیں کم ہے،ملک میں 12 ہزار218مشتبہ مریض ہیں،جن کے ٹیسٹ ہونا ابھی باقی ہیں۔

خیبرپختونخوا میں180، بلوچستان میں 133، گلگت بلتستان میں111، اسلام آباد میں 39 اور آزاد کشمیر میں2 مریض زیرعلاج ہیں، تفتان قرنطینہ سنٹر سے 204 زائرین کو لے کر 7 بسوں پر کاقافلہ روانہ ہوگیا، زائرین میں 63 کا تعلق پنجاب، 59 کا تعلق سندھ ، 77 کا تعلق بلوچستان، 5 کا خیبر پختونخوا سے ہے۔