Saturday, April 20, 2024

پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد 495، پمز میں تیسرا مریض صحت یاب

پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد 495، پمز میں تیسرا مریض صحت یاب
March 21, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) کورونا وائرس کے ملک پر اثرات مزید گہرے ہونے لگے، قومی ادارہ صحت اور وزارت صحت نے رپورٹ جاری کردی۔ بتایا کیسز کی تعداد 495 تک پہنچ گئی، 487 تاحال زیر علاج ہیں۔ پمز میں تیسرے مریض نے کورونا کو شکست دے دی، اسلام آباد ائیرپورٹ پر امریکی سفارتکار بھی مشتبہ نکلا۔ وزارت صحت اور قومی ادارہ صحت نے کورونا کے پاکستان میں اثرات کو ہائی قرار دے دیا۔ بتایا گزشتہ 24 گھنٹوں میں 34 نئے کیسز کے ساتھ تعداد 495 تک پہنچ گئی۔ 487 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ 5 صحت یاب ہو کو ڈسچارج جبکہ 3 جان کی بازی ہارگئے۔ رپورٹ کے مطابق سندھ سب سے زیادہ متاثر ہے، پنجاب دوسرے اور بلوچستان تیسرے نمبر پر ہے۔ سندھ میں کیسز کی تعداد 253، پنجاب میں 96، بلوچستان میں 81، گلگت بلتستان میں 30، کے پی کے میں 23، اسلام آباد میں 11 اور کشمیر میں ایک ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں 16، سندھ میں 7 اورگلگت بلتستان میں 9 اور اسلام آباد میں 1 کیس رپورٹ ہوا۔ پمز ہسپتال میں تیسرے مریض نے بھی کرونا کو شکت دے دی۔ ذرائع کہتے ہیں کہ برطانیہ کا سفر کرنے والے میاں بیوی میں سے شوہر صحت یاب ہو کر گھر روانہ ہوگیا جبکہ اسکی بیوی شبنم حالت بدستور نازک ہے۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر امریکی سفارتکار بھی مشتبہ نکلا۔ دوحا سے نجی ائیرلائن کی پرواز 632 سے اسلام آباد پہنچے والے اہلکار سنسیئر سیلز میں دوران اسکریننگ کورونا کی علامات پائی گئیں۔ سفارتکار کو اسپتال منتقل کرنے کے بجائے امریکی سفارتخانے کا عملہ ساتھ لے گیا، جہاں اسے آئسولیشن سینٹر میں رکھا جائے گا۔