Thursday, March 28, 2024

پاکستان میں کورونا کیسز پھر بڑھنے لگے، مزید 12 افراد جاں بحق

پاکستان میں کورونا کیسز پھر بڑھنے لگے، مزید 12 افراد جاں بحق
October 11, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا کیسز ایک بار پھر بڑھنے لگے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 666 نئے کیسز سامنے آئے، 12 افراد جاں بحق ہوگئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق 3 لاکھ 3 ہزار 458 مریض صحت یاب ہوگئے۔ ایکٹو کیسز کی تعداد 8 ہزار 904 تک پہنچ گئی۔ گذشتہ روز 28 ہزار 893 افراد کے  ٹیسٹ کیے گئے۔ این سی او سی کے مطابق گذشتہ روز کورونا کے 666 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 12 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 570 ہوگئی۔ ترجمان کے مطابق صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 3 ہزار 458 ہو گئی۔ پاکستان میں فعال کیسز کی تعداد 8 ہزار 904 تک ہوگئی۔ ترجمان کا کہنا ہے ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 18 ہزار 932 ہو گئی ہے۔ سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 40 ہزار 131 ، پنجاب میں 1 لاکھ 687، کے پی کے میں 38 ہزار 329، بلوچستان میں 15 ہزار 520، اسلام آباد میں 17 ہزار 296، آزاد جموں و کشمیر میں 3 ہزار 45 اور گلگت بلتستان میں 3 ہزار 924 ہے۔ ترجمان کے مطابق گذشتہ روز 28 ہزار 893 افراد کے  ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں اب تک 38 لاکھ 57 ہزار 845 افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات دستیاب ہیں۔ اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرز کی تعداد 1912 ہے۔