Friday, May 17, 2024

پاکستان میں کورونا کیسز میں کمی، 10 افراد جاں بحق ہوگئے

پاکستان میں کورونا کیسز میں کمی، 10 افراد جاں بحق ہوگئے
August 22, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا کیسز روز بروز کم ہونے لگے۔ 24 گھنٹوں میں 586 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔ 2 لاکھ 75 ہزار 317 مریض صحتیاب جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 10 ہزار 626 رہ گئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 586 نئے کیسز رپورٹ جبکہ 10 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ملک بھر میں اب تک 6231 اموات ہو چکی ہیں۔ ترجمان کے مطابق ملک بھر میں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 75 ہزار 317 ہے جبکہ کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 10 ہزار 626 رہ گئی ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 92 ہزار 174 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 27 ہزار 691، پنجاب میں 96 ہزار 57، کے پی کے میں 35 ہزار 602، بلوچستان میں 12 ہزار 473، اسلام آباد میں 15 ہزار 472، آزاد جموں و کشمیر میں 2241 اور گلگت بلتستان میں 2638 ہے۔ ترجمان کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 25 ہزار 537 افراد کے  ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک 24 لاکھ 14 ہزار 902 ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔ ‏‏اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرز کی تعداد 1920 جبکہ 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات دستیاب ہیں۔ اس وقت ایک ہزار 188 مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔