Thursday, April 25, 2024

پاکستان میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ، تعداد 61 ہزار سے تجاوز

پاکستان میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ، تعداد 61 ہزار سے تجاوز
May 28, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان میں کورونا وائرس کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہاہے ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 2076 کیسز رپورٹ ہوئے ،جس کے بعد کل تعداد 61 ہزار 227 ہو گئی ۔

پاکستان میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 61 ہزار 227 ہو چکی ہے ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں دو ہزار 76 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ 36 افراد لقمہ اجل بنے ۔

پاکستان میں اب تک 5 لاکھ 8 ہزار چھیاسی افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے  جن میں سے 61 ہزار 227 مریض سامنے آئے جبکہ اس دوران 1260 افراد مہلک وائرس سے جاں بحق ہو گئے  جبکہ 20 ہزار 231 افراد نے اس بیماری کو شکست دی ۔

کورونا وائرس کے کیسز میں سندھ سر فہرست ہے جہاں 24 ہزار 206 کیسز سامنے آچکے ہیں ،دوسرا نمبر پنجاب کا ہے جہاں 22 ہزار 37 افراد میں  وائرس کی تصدیق ہوئی ۔

بلوچستان میں 3ہزار 616،خیبرپختونخوا میں 8ہزار 483،اسلام آباد میں دو ہزار 15، گلگت بلتستان میں651 اور آزاد کشمیر میں 219 افراد میں کورونا وائرس پایا گیا ۔