Friday, May 10, 2024

پاکستان میں کورونا کیسز سے متاثرین کی تعداد 4457 ، اموات 63 ہو گئیں

پاکستان میں کورونا کیسز سے متاثرین کی تعداد 4457 ، اموات 63 ہو گئیں
April 9, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا کیسز سے متاثرین کی تعداد 4457 اور اموات 63 ہو گئیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے تازہ اعدادوشمار جاری ہو گئے۔ پنجاب میں سب سے زیادہ 2,214 ، خیبرپختونخوا میں 560 اور بلوچستان میں 212 افراد کورونا سے متاثر ہیں۔ 572 افراد صحت یاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں۔ ترجمان کے مطابق 700 زائرین سنٹرز، 662 رائے ونڈ سے منسلک افراد، 68 قیدیوں، 794 عام شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ ڈی جی خان میں 220 زائرین، ملتان میں 457 زائرین، فیصل آباد میں 23 زائرین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔رائے ونڈ مرکز میں 455، شیخوپورہ 10، منڈی بہاوالدین میں 3، سرگودھا 16، وہاڑی 14، راولپنڈی میں 6، جہلم میں 10 تبلیغی ارکان میں تصدیق ہوئی۔ ننکانہ 7، گجرات 9، رحیم یار خان 15، بھکر 1، خوشاب 4، راجن پور 1، حافظ آباد میں 35، سیالکوٹ 9، لیہ 17، ناروال 3، بہاولنگر 8، فیصل آباد 7، بھکر میں 32 تبلیغی ارکان میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔ ننکانہ 13، قصور 9، شیخوپورہ 1، راولپنڈی 64، جہلم 30، اٹک 1، گوجرانوالہ 42، سیالکوٹ 29، ناروال 8، گجرات میں 98 شہریوں میں تصدیق ہوئی۔ حافظ آباد 11، منڈی بہاوالدین 15، ملتان 4، وہاڑی 13، فیصل آباد 21، چینیوٹ 8، ٹوبہ 3، رحیم یار خان 3، سرگودھا میں 9 شہریوں میں تصدیق ہوئی۔ میانوالی 10، خوشاب 1، بہاولنگر 9، بہاولپور 5، لودھراں 3، ڈی جی خان 18، لیہ اور اوکاڑہ میں ایک ایک کنفرم مریض ہے۔