Thursday, May 9, 2024

پاکستان میں کورونا کیسز بڑھنے لگے، مزید 6 افراد جاں بحق، 545 نئے کیسز رپورٹ

پاکستان میں کورونا کیسز بڑھنے لگے، مزید 6 افراد جاں بحق، 545 نئے کیسز رپورٹ
September 17, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا کیسز میں اضافہ ہونے لگا۔ 24 گھنٹوں میں 545 نئے کیسز اور 6 اموات رپورٹ ہوئیں۔ 2 لاکھ 91 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوگئے۔ ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 6 ہزار 66 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 545 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 6399 ہوگئی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 91 ہزار 169 جبکہ فعال کیسز کی تعداد 6 ہزار 66 ہے۔ ترجمان کے مطابق کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 3 ہزار 634 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 32 ہزار 818، پنجاب میں 98 ہزار 41، کے پی کے میں 37 ہزار 185، بلوچستان میں 13 ہزار 798، اسلام آباد میں 16 ہزار 5، آزاد جموں و کشمیر میں 2451 اور گلگت بلتستان میں 3336 ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز 31 ہزار 808 افراد کے  ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں اب تک اب تک 30 لاکھ 56 ہزار 795 افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات دستیاب ہیں۔ اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرز کی تعداد 1912 ہے۔ اس وقت 998 مریض اسپتالوں میں زیرِعلاج ہیں۔