Friday, April 19, 2024

پاکستان میں کورونا کیسز 5837، 96 اموات، 1378 افراد صحت یاب

پاکستان میں کورونا کیسز 5837، 96 اموات، 1378 افراد صحت یاب
April 15, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں۔ تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5837 ہوگئی۔ 96 مریض جان کی بازی ہار گئے۔ 1378 افراد صحت یاب ہوئے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 342 کیسز سامنے آئے۔ پاکستان میں مقامی طور پر کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی شرح دن با دن بڑھنے لگی، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے اعدادوشمار جاری کردئیے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5716 ہوگئی۔ پنجاب میں سب سے زیادہ 2881، سندھ میں 1518، خیبرپختونخوا میں 800، بلوچستان میں 231، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں 276 افراد متاثر ہوئے۔ اسلام آباد میں 131 اور آزادکشمیر سے 43 کیسز رپورٹ ہوئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 3 افراد جان کی بازی ہار گئے اور مجموعی تعداد 96 ہوگئی۔ خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ 35 اموات، سندھ میں 31، پنجاب میں 24، گلگت بلتستان میں 3 مریض جاں بحق ہوگئے۔ بلوچستان میں 2 اور اسلام آباد میں ایک مریض جان کی باز ہار گیا۔ کورونا وائرس کے 46 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے 69 ہزار 928 ٹیسٹ ابتک کیے جاچکے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 3157 ٹیسٹ کیے گئے۔ مقامی طور پر متاثرہ افراد کی شرح 53 فیصد ہوگئی جبکہ بیرون ملک سے آنے والے مریضوں کی شرح 47 فیصد ہے۔